اسلام آباد:زیرِ تعمیر مکان سے لاش برآمد، شناخت نہیں ہو سکی

اسلام آباد:زیرِ تعمیر مکان سے  لاش برآمد، شناخت نہیں ہو سکی

اسلام آباد( آن لائن )اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن کی حدود میں واقع یونیورسٹی انکلیو میں ایک زیرِ تعمیر مکان سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جس سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ۔۔۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ایک شہری نے دی، جائے وقوعہ گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے گئے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفی شخص بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے تاہم حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ اور مختلف پہلوؤں سے چھان بین جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں