بہارہ کہو موتی بازار الیکشن، تاجراتفاق گروپ نے میدان مار لیا

بہارہ کہو موتی بازار الیکشن، تاجراتفاق گروپ نے میدان مار لیا

تاجر گروپ کو 686میں سے 381ووٹ، مدمقابل شاہین گروپ کو 286ووٹ ملے

بھارہ کہو (نمائندہ دنیا) بہارہ کہو موتی بازار الیکشن، انجمن تاجران تاجراتفاق گروپ نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا، تاجر اتفاق گروپ کو ٹوٹل 686ووٹوں میں سے 381ووٹ ملے جبکہ مدمقابل شاہین گروپ کو 286ووٹ لے سکا۔ چیف الیکشن کمشنرکے فرائض سید حسنین شاہ کو سونپے گئے تھے، جیت کی خوشی میں تاجر اتفاق گروپ کی مین روڈ پر ریلیاں اور جشن، نعرے بازی اس موقع پر گفتگو کرتے ہونے نومنتخب صدر قمر عباسی و جنرل سیکرٹری عمر خیام عباسی تاجروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تاجروں کی جانب سے بھرپور اعتماد کے بعد اب زیادہ جوش و ولولے سے کام کرینگے اور بھرپور طریقے سے اپنی برادری سمیت بھارہ کہوکے عوام کو بھی درپیش مسائل کے حل کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں