مٹیاری:پرانا ہالا میں عدالت پیشی پر جانیوالے 2 افراد قتل

مٹیاری:پرانا ہالا میں عدالت پیشی پر جانیوالے 2 افراد قتل

سولنگی برادری کے دوگروہوں میں دیرینہ تنازع پرواقعہ پیش آیا، ملزم فرار

مٹیاری (نمائندہ دنیا)پرانا ہالا عدالت پیشی پرجانے والے 2 افراد کو قتل کردیا گیا، سولنگی برادری کے دو گروپوں میں دیرینہ تنازع پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزموں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ ہالا اولڈ میں سولنگی برادری کے دوگروپوں میں جھگڑا زور پکڑ گیا، دیرینہ تنازعے پر دوافراد قتل کردیئے گئے ، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تعلقہ ہسپتال ہالا منتقل کیا، قتل ہونے والوں میں جھنگل اور گل محمد سولنگی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والے دونوں افراد عدالت پیشی پرجارہے تھے ۔پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں دیرینہ تنازع چل رہا ہے ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مزید تصادم و جانی و مالی نقصان کے پیش نظر پولیس نے علاقے میں پکٹ قائم کرکے پولیس اہلکار تعینات کردیئے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعدورثا کے حوالے کردیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق ملزموں میں علی شیر، ساجن، نیاز محمد اور فوزل ماچھی شامل ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں