ڈینگی کے خاتمے کیلئے فیلڈ سرگرمیوں کو مؤثر، تیز کیا جائے، ڈپٹی کمشنر
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ ریسپانس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت ہوا۔۔۔
، ضلع بھر میں ڈینگی کی روک تھام، نگرانی اور کنٹرول اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے فیلڈ سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور تیز کیا جائے، ہاٹ اسپاٹس کی مسلسل نگرانی کی جائے اور لاروا کی افزائش کے ممکنہ مقامات کا بروقت خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو مزید بہتر بنایا جائے اور ڈیٹا کی بروقت رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے۔