13سالہ بچی کیساتھ ملزمان کی گھر میں گھس کر زیادتی، ویڈیو بھی بناتے رہے
راولپنڈی (این این آئی) تھانہ چکلالہ کے علاقے میں 13سالہ بچی سے گھر میں گھس کر لڑکے نے مبینہ زیادتی کر ڈالی جبکہ لڑکے کے دو ساتھی زیادتی کے دوران نازیبا ویڈیو بھی بناتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو بنانے کے بعد تین ملزمان لڑکی کو دھمکیاں دیکر بلیک میل کرکے اغوا کرکے ساتھ بھی لے گئے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی روک کر اتارا تو ایک شخص نے پریشان دیکھ کر انھیں کہا کہ لڑکی کو کیوں پریشان کر رہے ہو جس پر ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔