ایس پیز کا ریڈ زون سکیورٹی اقدامات کا جائزہ

ایس پیز کا ریڈ زون سکیورٹی اقدامات کا جائزہ

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ایوان صدر/پارلیمنٹ ہائوس طاہر خان اور ایس پی جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ اقبال خان نے سکیورٹی انتظامات کے جائزہ کیلئے ریڈ زون کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

 حساس علاقے میں مختلف ڈیوٹی پوائنٹس پر تعیناتیوں کا معائنہ کیا اورسکیورٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افسران نے اہلکاروں کو چوکس رہنے اور چوکسی اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی ضروری ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں