اسلام آباد میں سرچ آپریشنز، 24مشکوک افراد تھانے بند
967افراد، 464گھرانوں، 35ہوٹلز اور 86دکانوں، 125گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (آن لائن) آئی جی کے احکامات پر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ کورال، رمنا، سنگجانی، مارگلہ، کھنہ، انڈسٹریل ایریا، بھارہ کہو، تھانہ گولڑہ اور تھانہ ہمک کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے گئے۔ سرچ آپریشنز زونل ایس پیز کی زیر نگرانی کیے گئے، سرچ آپریشنز میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔ 867افراد اور 464گھرانوں کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشنز کے دوران 35ہوٹلز اور 86دکانوں کو چیک کیا گیا، 373موٹرسائیکلوں اور 125گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ 24مشکوک افراد اور 27موٹر سائیکلوں کو مزید جانچ پڑتال کیلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔