قائداعظم یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز ختم، تدریسی عمل شروع
پہلے سے نافذ تمام کفایت شعاری اقدامات بدستور برقرار رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (این این آئی) قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں آن لائن کلاسز ختم، آج سے تدریسی عمل یونیورسٹی میں ہو گا۔ قائداعظم یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے آن کیمپس کلاسز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ البتہ پہلے سے نافذ تمام کفایت شعاری اقدامات بدستور برقرار رہیں گے۔ تمام متعلقہ شعبوں کو جاری ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔ رجسٹرار قائداعظم یونیورسٹی نے مجاز اتھارٹی کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔