اسلام آباد پولیس کی فوری کارروائی، گمشدہ بچہ بحفاظت والدین کے حوالے
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت متحرک ہے۔
اسی سلسلے میں تھانہ شمس کالونی پولیس کو ایک شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس کا بچہ لاپتہ ہوگیا ہے اور فوری مدد درکار ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر مقدمہ/رپورٹ درج کی اور تمام دستیاب تکنیکی و انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تلاش شروع کی، نتیجتاً گمشدہ بچے کو کم وقت میں ڈھونڈ کر بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا۔