کہوٹہ کالج کالونی میں شہریوں نے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
کہوٹہ (آن لائن) کہوٹہ کے علاقے کالج کالونی میں شہریوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔۔۔
تاہم پولیس کو متعدد بار اطلاع دینے کے باوجود موقع پر نہ پہنچنے پر اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اہل علاقہ نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔