مری، مختلف بازاروں،مقامات پر بیوٹیفکیشن کا کام تیزی سے جاری

مری، مختلف بازاروں،مقامات پر بیوٹیفکیشن کا کام تیزی سے جاری

مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر مری کے اہم تجارتی مراکز لوئر بازار، باڑیاں بازار اور دیگر مقامات پر بیوٹیفکیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔

 اس منصوبے کے تحت بازاروں کی مجموعی خوبصورتی کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جاری کاموں میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی مرمت، صفائی ستھرائی کے نظام کی بہتری، دیواروں کی تزئین و آرائش، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور عوامی سہولیات میں اضافہ شامل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں