حکومت پنجاب عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ،شیخ آفتاب
حضرو (اے پی پی) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا حکومت پنجاب عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ہسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔سی ای او ڈاکٹر فرمان اﷲ خان سمن ملک نے ہسپتال کے بارے میں آگاہ کیا ۔اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ شاہد محمود شاہدی، شیخ اجمل محمود ،ملک افتحار و دیگر بھی موجود تھے ۔