راولپنڈی چکوال روڈ پر قاتلانہ حملے میں زخمی ہونیوالا نوجوان دم توڑ گیا
ڈھڈیال(نمائندہ دنیا) راولپنڈی چکوال روڈ پر قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والا نوجوان راولپنڈی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔۔۔
بدھ کے روز اویس نامی نوجوان جو ہزارہ کا رہائشی تھا سی ٹی ایم ملز کے باہر روڈ پر موجود تھا کہ ایک شخص نے اس پر اچانک چاقو سے حملہ کردیا ، اسے فوری طور پر راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روزچل بسا ۔