مری مال روڈ کی ہل سائیڈ پر 20 کنال اراضی کلیئر کرانے کیلئے آپریشن جاری
مری(نمائندہ دنیا) مری مال روڈ کی ہل سائیڈ پر حکومت پنجاب کی جانب سے ایکوائر کی گئی20کنال اراضی کو کلیئر کروانے کے۔۔۔
لیے آپریشن تیزی سے جاری ہے ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک چار عمارتوں کو مسمار کیا جا چکا ہے جبکہ باقی ہوٹلز اور دکانوں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے متعلقہ حکام کو ہدایات جار ی کیں کہ ایکوائر کی گئی تمام اراضی کو فوری طور پر کلیئر کیا جائے اور آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے ۔