راولپنڈی :یوم مزدور پر ن لیگ لیبر ونگ کے زیر اہتمام تقریب
سینیٹر ناصر بٹ، عبداللہ بٹ ودیگر کی شرکت ،محنت کشوں کے تحفظ کا عزم
راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار )پنجاسب آرٹس کونسل راولپنڈی اورپاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن پر تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کا عزم کیا گیا۔ مہمان خصوصی سینیٹر ناصر محمود بٹ اور حافظ عبداللہ بٹ تھے ۔ خالد سعید بٹ، ملک طارق بشیر، بشیر احمد ستی،نمبردار اسد ستی، قیصر امتیاز ستی ودیگر بھی مو جود تھے ۔ سینیٹر ناصر محمود بٹ، حافظ عبداللہ بٹ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ مزدور کی محنت سے ہی زندگی کا پہیہ چلتا ہے ۔ یوم مئی محض چھٹی کا دن نہیں بلکہ مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے حقوق کے لیے عملی جدوجہد کا دن ہے ۔ ہمیں مزدور کے حقوق کے لیے جنگ لڑنی ہوگی کیونکہ وہ ہمیشہ سے پس رہا ہے ، اب دنیا کو اس طرف سنجیدگی سے توجہ دلانا ہوگی۔