اسلام آباد،رواں سال کے پہلے 4ماہ میں 666سرچ آپریشنز
7کلوچرس، 6کلو ہیروئن، 5کلوآئس ، 87بوتل شراب اور اسلحہ برآمد 367افغان ، 3287مقامی افراد اور 2070گاڑیاں تھانے منتقل کی گئیں
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں رواںسال کے پہلے چار ماہ میں 666سرچ آپریشنز کیے گئے جن کے دوران 64268افراد ، 27997گھروں ، 7440دکانوں ، 21920 موٹرسائیکلوں اور 7817گاڑیوں کو چیک کیا گیا ۔ جانچ پڑتال کیلئے 367افغان شہریوں اور 3287افراد کو تھانے منتقل کیا گیا، آپریشنز کے دوران 1959موٹرسائیکل اور 111گاڑیاں بھی تھانے منتقل کی گئیں۔ ان آپریشنز کے دوران 7کلوچرس، 6کلو ہیروئن ، 5کلوآئس ، 87بوتلیں شراب، 6خنجر، 12کلاشنکوفیں، 10بندوقیں اور 53پستول برآمد کیے گئے ۔