تمام منصوبے جلد مکمل کیے جا ئیں ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز

تمام منصوبے جلد مکمل کیے جا ئیں ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز

جمیل ظفر کی زیرِ صدارت اجلاس ، تعمیراتی منصوبوں پر پیش رفت رپورٹ طلب

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں اے آئی جی  عنایت علی شاہ، ڈائریکٹر سپیشل انیشی ایٹو زشمس الحق درانی اور سی پی او برانچز کے انچارجز نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے اسلام آباد کے تھانہ جات، شہریوں کی سہولت اور پولیس فورس کی ویلفیئر سے متعلق جاری مختلف تعمیراتی منصوبوں پر پیش رفت کی تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے تمام منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے ، معیار کو یقینی بنانے اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ تعمیر تھانہ جات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ، شہریوں کے لیے آسان اور بہتر رسائی کو یقینی بنایا جائے ، جبکہ پولیس اہلکاروں کی رہائش اور دیگر فلاحی سہولیات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران منصوبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کریں، کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں