ایس ایس پی آپریشنزقاضی علی رضا کا جی 14ناکہ کا دورہ

  ایس ایس پی آپریشنزقاضی  علی رضا کا جی 14ناکہ کا دورہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنزقاضی علی رضا نے G-14 ناکہ کا دورہ کیا اور موقع پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی۔۔

، انہوں نے چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ناکہ بندی کو مزید مؤثر اور بامقصد بنایا جائے ،انہوں نے کہا پولیس افسر و جوان ہمہ وقت الرٹ رہیں ، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ کو یقینی بنایا جا ئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں