کھیوڑہ ،پل تعمیر نہ کرنے پر عوام کا احتجاج ،سڑک بلاک

کھیوڑہ ،پل تعمیر نہ کرنے پر  عوام کا احتجاج ،سڑک بلاک

کھیوڑہ(نمائندہ دنیا) کھیوڑہ واڑہ بلند خان میں محکمہ نہر کی جانب سے ڈھوک کلیوال، ڈھوک ملکاں کے راستہ پر پل تعمیر نہ کرنے پر اہلیان علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔

 مظاہرین نے کھیوڑہ پنڈدادنخان روڈ بلاک کر دی، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے اور مطالبات منظور کئے جانے پر سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں