نوشہرہ ،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پراپرٹی ڈیلر جاں بحق

نوشہرہ ،موٹر سائیکل سواروں کی  فائرنگ سے 2 پراپرٹی ڈیلر جاں بحق

نوشہرہ(نمائندہ دنیا)نوشہرہ پبی چراٹ روڈ پر ٹارگٹ کلنگ ،نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے موٹرکار پر فائرنگ کرکے دوپراپرٹی ڈیلرز کو موت کے گھات اتاردیا۔

مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشدمیموریل ہسپتال پبی منتقل کردی گئی ہیں ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتولین کی شناخت افتحار اور مشتاق کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول مشتاق کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں