اسلام آباد میں سرچ آپریشز، 63 مشکوک افراد تھانے بند

اسلام آباد میں سرچ آپریشز، 63 مشکوک افراد تھانے بند

486افراد،191گھرانوں،28ہوٹلوں ، 216موٹر سائیکلوں،52 گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔ 486افراد ،191گھرانوں،28ہوٹلوں، 35 دکانیں، 216 موٹر سائیکلوں اور 52 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے چار اشتہاریوں سمیت 63 مشکوک افراد، ایک گاڑی اور16موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔مزید براں منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1,650گرام آئس،1,260گرام ہیروئن اور120 بوتلیں شراب بھی برآمد کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں