الائیڈ ہسپتالوں کے سکیورٹی گارڈ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج

الائیڈ ہسپتالوں کے سکیورٹی گارڈ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج

گارڈز نے بے نظیر ہسپتال کے باہر مری روڈ بند کر دی ،حکومت اور کمپنی کے خلاف نعرے کمپنی افسران نے مذاکرات کے بعد تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے مہلت مانگ لی ،احتجاج موخر

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ،خبر نگار)حکومت پنجاب کے زیر انتظام الائیڈ ہاسپٹلز میں گارڈز تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر پر بپھر گئے ،حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت کمپنی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مری روڈ پر نکل کر ٹریفک جام کردی، کمپنی افسران نے مذاکرات کے بعد تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے مہلت مانگ لی ۔ بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال میں تعینات نجی کمپنی کے سکیورٹی گارڈز نے تنخواہوں کی مسلسل عدم ادائیگی پر شدید احتجاج کیا اور ہسپتال کے تمام راستوں راہدا ریوں سے ڈیوٹی چھوڑ کر ہسپتال کے باہر احتجاج کیا ، نعرے بازی کی گئی، ایم ایس بے نظیر بھٹو ہسپتال ڈاکٹر شرجیل سرفراز نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتالوں میں تعینات سکیورٹی گارڈ ایک پرائیویٹ کمپنی کے ہیں تنخواہوں کی ادائیگی براہ راست کمپنی کے ذمہ ہے ، کمپنی پنجاب کے ایم پی اے کی ہے ، ہسپتال میں گارڈز کی تعداد 132 ہے جنھیں تنخواہیں نہیں ملیں ، سکیورٹی کمپنی انتظامیہ سے موقف جاننے کے لیئے ممبرپنجاب اسمبلی سے رابطہ کرنے کی کوشش بار آور ثابت نہ ہوسکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں