مہنگائی ،پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیخلاف ریلوے ملازمین کا مظاہرہ

مہنگائی ،پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیخلاف ریلوے ملازمین کا مظاہرہ

مطالبات پورے نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج پر مجبور ہونگے ،اشتیاق عرفان اور دیگر کا خطاب

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ریلوے پریم یونین سی بی اے کے ڈویثرنل صدر اشتیاق عرفان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ملک میں مزدوروں کے حالات مخدوش ہیں اور مزدور کا جینا مشکل کر دیا ہے حکومت فی الفور مہنگائی کو رو کنے کیلئے موثر اقدامات کرے ، پٹرول و دیگر اشیا کی قیمتیں کم کی جائیں ،مزدوروں کی تنخواہیں مہنگائی کے تناسب سے بڑھائی جائیں ملک میں 7چیزیں مہنگی علاج، پٹرول، گاڑی، گیس، بجلی یہی 7چیزیں حکمرانوں کیلئے مفت ہیں پھر یہ قوم کے خادم کیسے جب کہ غریب کیلئے کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں ہے اگر حکومت نے پٹرول گیس اور بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ اور مہنگائی کو ختم کرنے کیلئے اقدامات نہ کئے تو پریم یونین ملک بھر میں احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی۔ان خیالات کا اظہار پریم یونین سی بی اے کے زیر اہتمام بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ بجلی گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ جس کی وجہ سے لوگوں کے گھر کے چولھے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں تمام حکمرانوں کے بل فری ہیں جبکہ عام آدمی ٹیکس کی صورت میں اشرافیہ کے بل پے کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں