چھٹا انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن اینڈ ایکسپو کا انعقاد

چھٹا انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن اینڈ ایکسپو کا انعقاد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چھٹا انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن اینڈ ایکسپو کا انعقاد اکیڈمیا اور صنعت کے اشتراک سے فاسٹ یونیورسٹی میں جاری ہے۔۔۔

 تیسرے روز اس میگا ایونٹ میں ملک بھر اور بیرونِ ملک سے طلبہ، ماہرین تعلیم اور صنعتی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ایونٹ کے دوران طلبہ کے مابین مختلف مقابلے ، ورکشاپس، انڈور گیمز اور ایک وسیع صنعتی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس نے شرکاء کو سیکھنے ، روابط بڑھانے اور جدت کے مواقع فراہم کیے ۔تعلیمی و صنعتی نمائش کی تقریب فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں علمی و صنعتی حلقوں کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں