اسلامی یونیورسٹی اور ایچ ای سی کے اشتراک سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع

 اسلامی یونیورسٹی اور ایچ ای سی کے اشتراک  سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ انگریزی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے منعقد دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کالیبن بولتا ہے : عہدِ ما بعد نوآبادیت اور ٹیکنالوجی میں مقامی فکر کی بازیافت میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، عمان اور پاکستان بھر سے محققین، اساتذہ اور دانشور شریک ہوئے ۔

 اس دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں چار کلیدی خطابات، آٹھ متوازی علمی نشستیں اور دو پینل مباحثے شامل ہیں۔مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف، چیئرپرسن پاکستان اکادمی ادبیات نے اپنے خطاب میں کہا کہ اظہار کی نفی دراصل وجود کی نفی ہے ۔ کانفرنس آج اختتام پذیر ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں