تحریک اخوت اسلامی ربیع الاول میں اپنی تنظیم نو مکمل کرے گی
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) تحریک اخوت اسلامی ربیع الاول کے دوران اپنی تنظیم نو کرے گی۔
ترجمان کے مطابق تحریک اخوت اسلامی کے بانی چیئرمین علامہ عنایت علی شاکر کی ہدایت پر ملک بھر میں اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور سکالرز کو مختلف عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا عالمی امن، علاقائی استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔