ڈی جی ایف جی ای ایچ اے کا سیکٹر ایف 14،15 کا دورہ

 ڈی جی ایف جی ای ایچ اے کا سیکٹر ایف 14،15 کا دورہ

سائٹ پر 147افراد کام کر رہے ، 1200کنال رقبہ پر ترقیاتی کام جاری ،بریفنگ تمام پروجیکٹس کی رفتار کو مزید تیز ،مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے سیکٹر ایف 14/ 15 کا دورہ کیا۔ این ایل سی اور ہاؤسنگ اتھارٹی کے سینئر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر NLC اسرار الحق نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت سائٹ پر 147 افراد کام کر رہے ہیں۔مون سون سیزن سے قبل نالوں کے کلورٹ کی تعمیر و مرمت کے تمام کام بروقت مکمل کیے جائیں گے ۔

روڈ انفراسٹرکچر کے حوالے سے تقریباً 1200 کنال رقبہ پر ترقیاتی کام جاری ہے ۔ سڑکوں کی چوڑائی 105فٹ رکھی گئی ہے مزید برآں، سیکٹر F-14 اور F-15 کے درمیان مرکزی سڑک (Main Road)پر ارتھ ورک (Earth Work) کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ، سیکٹر F-14/1 اور F-14/2 میں ترقیاتی کام کا آغاز بہت جلد کر دیا جائے ،ڈی جی نے سیکٹر F-14/15کے ترقیاتی منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام پروجیکٹس کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ مقررہ مدت کے اندر معیاری تکمیل یقینی بنائی جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں