آپریشن بنیان مرصوص ،تاجروں کا 9 مئی کو ریلیوں کا اعلان
پاک فوج نے بھارت کو بھرپور جواب دیا ،ساری قوم ساتھ ہے ،مشترکہ پریس کانفرنس
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کی مناسبت سے مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ کے گروپ لیڈر و انجمن شہریان کے چیئرمین زاہد بختاوری نے تنظیم کے عہدیداران شیخ عنایت اللہ، رفیق بھاٹیہ ، ناظم یعقوب ، محمد ریحان، ملک احمد ، سعادت خٹک، راجہ ابراہیم اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے گزشتہ سال نومئی کو بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کا بھر پور جواب دیتے ہوئے شکست سے دوچار کیا ۔ معرکہ حق کی کامیابی کی خوشی میں 9مئی بروز ہفتہ معرکہ حق بنیان مرصوص ریلی کا انعقاد ہو گا ،انہوں نے کہا کہ9مئی کو کینٹ کی تمام تاجر تنظیمیں کی ریلیاں شام 4 بجے الامین پلازہ میں اکٹھی ہونگی اور الامین پلازہ سے مرکزی ریلی زیر قیادت زاہد بختاوری گروپ لیڈ ر الاامین پلازہ سے روانہ ہو گی ۔