اسلام آباد پولیس کے خصوصی ڈیلٹا فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ

  اسلام آباد پولیس کے خصوصی ڈیلٹا فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ

چیف کمشنر مہمان خصوصی ،حالیہ مذاکرات کے دوران بہترین سکیورٹی پر پولیس کو خراج تحسین

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اسلام آباد پولیس کے خصوصی ڈیلٹا فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، چیف کمشنر نے آئی جی اسلام آباد کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ اس پرمسرت موقع پر موجود ہونا میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے ، پولیس لائنز میں سب سے زیادہ منفرد چیز یہاں کا نظم و ضبط ہے حالیہ اسلام آباد ٹاکس میں جس طرح آئی جی اسلام آباد اور ان کی ٹیم نے جوانمردی اور نظم و ضبط کے ساتھ سکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے اس کی بلکل مثال نہیں ملتی ، اس سے بڑھ کر جس سے دل خوش ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ اسلام آباد کی پولیس تھکتی نہیں ہے ، بلکہ یہ مستعد اورہر آنے والے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیاررہتی ہے ،آج 100جوانوں پر مشتمل یہ ڈیلٹا فورس کے جوان پاس آئوٹ ہو رہے ہیں ، جس میں 50وہ جوان ہیں جن کا تعلق سپیشل سروسز ونگ سے رہا ہے اور دیگر 50وہ ہیں جن کا تعلق انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد سے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں