اسلام آباد ،26 اشتہاریوں سمیت 40 جرائم پیشہ افراد گرفتار
آبپارہ ،سمبل،سنگجانی ،انڈسڑیل ایریا،کھنہ ،کورال میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 26 مجرمان اشتہاریوں سمیت 40 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں آبپارہ، سمبل، سنگجانی، انڈسٹریل ایریا، کھنہ، کورال ، سہالہ ، ہمک ، نیلور اورتھانہ سہالہ پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 14ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,697گرام آئس، 1,260گرام ہیروئن،245 گرام چرس ،60 بوتل شراب اور مختلف بور کے چھ عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ۔