سی ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن،250سے زائد غیر قانونی کیبنز گرا دیئے

سی ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن،250سے زائد غیر قانونی کیبنز گرا دیئے

ایف6-،7سے 126، جی6،7سے 28،جی10-،11سے 33، ایف10-اور ایف11-سے 51کیبنز ہٹائے گئے انڈسٹریل ایریا میں 6کیبنز کو ہٹا دیا گیا،گھر کے باہر کیبن کی اجازت نہیں ،اسسٹنٹ کمشنر ز بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھیں ،ڈپٹی کمشنر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ نے مختلف سیکٹرز میں بڑے پیمانے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 250 سے زائد غیر قانونی کیبنز کو گھروں کے باہر سے ہٹا دیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکٹر ایف6-سے 9تک 113، سیکٹر ایف7-سے 113، جی-6 اور جی-7 سے 28 کیبنز کو ہٹایا گیا۔ اسی طرح سیکٹر جی-10 سے 22، جی11-سے 28، جبکہ سیکٹر ایف10-اور ایف11-سے 51کیبنز ہٹائے گئے ۔ انڈسٹریل ایریا میں مجموعی طور پر 6کیبنز کو بھی ہٹا دیا گیا۔اس کارروائی کے دوران شہر بھر میں مجموعی طور پر 250 سے زائد کیبنز کو گھروں کے باہر سے ہٹایا گیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے واضح کیا کہ گھر کے باہر کیبن رکھنے کی قطعاً اجازت نہیں ہے ۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ تمام علاقوں میں بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بغیر اجازت کے رکھے گئے تمام کیبنز کو ختم کر دیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں