حضرو ، دیوار گرنے سے بیٹا جاں بحق، والد زخمی

حضرو ، دیوار گرنے سے  بیٹا جاں بحق، والد زخمی

حضرو (اے پی پی) تحصیل حضرو کے گاں عدل زئی میں ہارون چوک کے قریب گلی سے گزرتے ہوئے باپ اور بیٹے پر اچانک ایک دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو اہلکاروں نے 38سالہ خالد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا ،جاں بحق ہونے والے ڈیڑھ سالہ ریان کو اہل علاقہ ریسکیو ایمبولینس کے پہنچنے سے قبل ہی ہسپتال لے گئے تھے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں