اکادمی ادبیات کے زیرِ اہتمام ادبی سلسلہ ’’چائے، باتیں اور کتابیں‘‘ کی 86ویں نشست
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیرِ اہتمام ادبی سلسلہ \"چائے ، باتیں اور کتابیں\" کی 86ویں نشست گزشتہ روز منعقد ہوئی۔۔۔
جس کی نظامت شاعر و ادیب منیر فیاض نے کی، جبکہ اہلِ قلم، دانشوروں، ادیبوں، شاعروں اور ادب دوست شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نشست کا موضوع \"صحافت اور ادب کے درمیان پیدا ہونے والی خلیج\" تھا، جس پر شرکاء نے تفصیلی اور فکرانگیز اظہارِ خیال کیا۔