اسلام آباد میں سرچ آپریشنز ،10مشکوک افراد ،10موٹر سائیکل تھانے بند
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے ۔۔۔
سرچ آپریشن کے دوران 257افراد، 126 گھرانوں ، 54دکانیں، 149موٹر سائیکلوں اور 43گاڑیوں کو چیک کیاگیا ، جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 7مشکوک افراد اور 10موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھر میں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔