اسلام آباد ،22اشتہاریوں سمیت 38جرائم پیشہ افراد گرفتار
کراچی کمپنی ، شالیمار، سنگجانی ، انڈسٹریل ایریا، سبزی منڈی میں کارروائیاں ،منشیات برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 22مجرمان اشتہاریوں سمیت 38جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لئے ۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ وومن ، کراچی کمپنی ، شالیمار، سنگجانی ، انڈسٹریل ایریا، سبزی منڈی ، کھنہ، لوہی بھیر، پھلگراں، شہزاد ٹائون اور تھانہ بنی گالہ پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 810 گرام چرس،1342گرام آئس، 520 گرام ہیروئن ،25بوتلیں شراب اور مختلف بور کے 10 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ۔