ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی ملیہ پارک سکستھ روڈ میں شجرکاری مہم کا آغاز
راولپنڈی (اے پی پی) ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور نجی این جی او کے اشتراک سے۔۔
ملیہ پارک سکستھ روڈ میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیاگیا۔ تقریب کے دوران مختلف اقسام کے پودے لگا کر شہر کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ شجرکاری مہم میں رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، رکن پنجاب اسمبلی عاصمہ ناز عباسی اور شازیہ رضوان نے خصوصی شرکت کی اور پودے لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔