سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ،سی ٹی او مری

سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم  کی جائیں ،سی ٹی او مری

مری (نمائندہ دنیا)چیف ٹریفک آفیسر مری ایس پی منیر ہاشمی نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز سنی بینک مری میں ایک اجلاس کے۔۔۔

 دوران ٹریفک افسران اور اہلکاروں کوعوامی خدمت اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کیں،انہوں نے کہا کہ مری ایک اہم اور حساس سیاحتی شہر ہے جہاں خصوصاً گرمائی سیزن کے دوران سیاحوں کی بڑی تعداد آمد کرتی ہے لہٰذا ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا، شہریوں اور سیاحوں کو سہولت فراہم کرنا اور محفوظ سفری ماحول یقینی بنانا سٹی ٹریفک پولیس مری کی اولین ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں