انسدا د پولیو مہم کا تیسرا روز ،91فیصد ہدف حاصل

 انسدا د پولیو مہم کا تیسرا روز ،91فیصد ہدف حاصل

4لاکھ 6ہزار 185بچوں کو قطرے پلا دیئے گئے ،شہری تعاون کریں ،ڈی سی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں جاری انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز مکمل ہو گیا ہے جس میں اب تک 91 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے تاہم پولیو ورکرز کو متعدد علاقوں میں حفاظتی خدشات اور والدین کی عدم تعاون جیسی سنگین رکاوٹوں کا سامنا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ہوا، پولیو ورکرز کی کارکردگی، درپیش مسائل اور اعدادوشمار کے حوالے سے بریفنگ پیش کی گئی۔بریفنگ کے مطابق، رواں پولیو مہم کے تحت اسلام آباد میں 4 لاکھ 47 ہزار 614 بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ مہم کے تیسرے روز تک 4 لاکھ 6 ہزار 185 بچوں کو قطرے پلا دیئے گئے ہیں، جو کل ہدف کا 91 فیصد بنتا ہے ۔ ڈی سی نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا، \"آئیں مل کر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ اور صحت مند بنائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں