راولپنڈی، پولیس پارٹی پر فائرنگ ،ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
راولپنڈی(این این آئی) تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے میں رات گئے 2 ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے۔۔۔
دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار، مسروقہ موٹر سائیکل اور جعلی نمبر پلیٹ برآمد، زخمی حالت میں گرفتار ملزم جڑواں شہروں اور گجرات کے موٹر سائیکل چوری و دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ و اشتہاری ہے ،ملزمان ایک ماہ قبل نیو ٹاؤن کے علاقے سے چرائے گئے موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹں تبدیل کر رہے تھے ، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ۔