ڈاکٹر ذاکر حسین نے کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا

 ڈاکٹر ذاکر حسین نے کامسیٹس  یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے  ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا

ایبٹ آباد (دنیا رپورٹ) نامور ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ایبٹ آباد کیمپس کے ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا ہے ۔۔۔

کیمپس آمد پر فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران، سٹاف نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور گلدستے پیش کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انتظامیہ نے انہیں جاری تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چارج سنبھالنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیح کیمپس کو تعلیمی و تحقیقی لحاظ سے مزید مستحکم کرنا اور طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں