محفوظ، منظم اور بلا تعطل سفری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ،سی ٹی او

محفوظ، منظم اور بلا تعطل سفری سہولیات  کی فراہمی اولین ترجیح ،سی ٹی او

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد سرفراز ورک کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ٹریفک پولیس کے۔۔

 سینئر افسران نے شرکت کی، ٹریفک کی روانی، رش آورز کے دوران درپیش مسائل، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،سی ٹی او نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ، منظم اور بلا تعطل سفری سہولیات فراہم کرنا اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں