نیو مری ،نوجوان نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

نیو مری ،نوجوان نالے میں  نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

مری (نمائندہ دنیا) نیو مری کے علاقے سہر گراں میں نوجوان نہاتے ہوئے نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

 اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مری کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ریسکیو اہلکاروں نے ڈوبنے والے نوجوان کو پانی سے نکال لیا اور اسے بچانے کے لیے موقع پر سی پی آر سمیت تمام ممکنہ طبی امداد فراہم کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا ،جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت احسان کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 22 سال تھی اور وہ پتریاٹہ، نیو مری کا رہائشی تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں