اٹک ، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار ، مال مسروقہ برآمد
اٹک (اے پی پی) جنڈ پولیس نے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے 40 لاکھ روپے مالیتی مسروقہ شہزور گاڑی اور موبائل فونز برآمد کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق 26 مئی 2026 کو مسمی طلعت محمود نے تھانہ جنڈ میں درخواست دی کہ وہ گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے ساتھ بطور شہزور ڈرائیور کام کرتا ہے ، وہ کھنہ پل راولپنڈی اڈا پر موجود تھا کہ تین نامعلوم اشخاص اس کے پاس آئے اور جنڈ سے بیل لوڈ کرکے لانے کا کہہ کر اسے اپنے ہمراہ لے گئے ، جب وہ سی پیک روڈ پرنزد گلیال پہنچے تو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اسے یرغمال بنا لیا اور اس سے شہزور گاڑی اور دو عدد موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔