پانچ سالہ بچی سے نازیبا حرکات اور 16سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش ،دو ملزمان گرفتار

 پانچ سالہ بچی سے نازیبا حرکات اور 16سالہ  لڑکی سے زیادتی کی کوشش ،دو ملزمان گرفتار

راولپنڈی (اے پی پی) تھانہ وارث خان کی حدود میں پانچ سالہ بچی سے نازیبا حرکات اور 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش پر دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق وارث خان کی حدود میں متاثرہ بچی کے والد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ ان کی بیٹی گلی میں کھیل رہی تھی کہ ملزم نے اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔ اطلاع ملنے پر وارث خان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں