نامعلوم افراد کی گھر کے اندر فائرنگ ، دو افراد قتل
واقعہ چکلالہ میں پیش آیا ،سی پی او کا نوٹس ،رپورٹ طلب ،ملزموں کی گرفتاری کا حکم
راولپنڈی (اے پی پی) سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے تھانہ چکلالہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ چکلالہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی یا لڑائی جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے ۔