راولپنڈی ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار

 راولپنڈی ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں  میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی (اے پی پی) تھانہ دھمیال پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا اور۔۔۔

 ان کے قبضے سے چھینی گئی نقد رقم سمیت مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے 22 ہزار 800 روپے نقدی، مسروقہ ڈیگ، سپیکر، تاریں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں