اسلام آباد ، 2 اشتہاریوں سمیت 8 جرائم پیشہ افراد گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،مقدمات درج
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث دو اشتہاریوں سمیت آٹھ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 225 گرام آئس ،ایک گن اور مختلف بور کے تین عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔