لاوہ ، 13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی ، تشدد کے واقعہ کا مقدمہ درج

 لاوہ ، 13 سالہ بچے کے ساتھ  بدفعلی ، تشدد کے واقعہ کا مقدمہ درج

لاوہ (نمائندہ دنیا) تھانہ ٹمن پولیس چوکی میال کے علاقہ ڈھوک نکہ داخلی میال میں 13 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی اور تشدد کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مدعی امیر نواز نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کا کمسن بیٹا زریاب شادی کی تقریب میں شریک تھا جہاں مبینہ طور پر توقیر اور ثقلین اسے تقریب سے کچھ فاصلے پر لے گئے اور وہاں اس کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی۔درخواست کے مطابق متاثرہ بچہ وہاں سے بھاگ نکلا اور گھر واپس آتے ہوئے راستہ میں عمر اور ولید نے اسے مبینہ طور پر دھمکیاں دیں کہ واقعہ کسی کو نہ بتایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں