مری اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار ،شہری پریشان

مری اور گرد و نواح میں آوارہ  کتوں کی بھرمار ،شہری پریشان

مری(نمائندہ دنیا)ملکۂ کوہسار مری اور اس کے گردونواح میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد شہریوں کے لیے سنگین مسئلہ بن گئی ہے۔

 شہریوں نے متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر اقدامات نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ،محلہ شوالہ، امپروومنٹ ٹرسٹ، ابوظہبی روڈ، ثاقب شہید روڈ اور دیگر میں آوارہ کتوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے دن ہو یا رات یہ کتے گلیوں سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں آزادانہ گھومتے نظر آتے ہیں جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں