راول پارک کی صفائی مکمل ہر طرف پھول ہی پھول
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)عیدالاضحی کے بعد شہریوں کو صاف ستھرا، خوبصورت اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے۔۔۔۔
راول پارک میں واک ویز، داخلی و خارجی راستوں، سبزہ زاروں، بچوں کے کھیل کے مقامات اور فیملی ایریاز کی مکمل صفائی کی گئی۔ پارک میں موجود گھاس کی تراش خراش، درختوں اور پودوں کی دیکھ بھال، خشک شاخوں کی کٹائی اور پھولوں کی کیاریوں کو ازسرِ نو خوبصورت انداز میں سجایا گیا۔